بھارت اور اسرائیل خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، چیئرمین سینیٹ پاکستان


بھارت اور اسرائیل خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، چیئرمین سینیٹ پاکستان

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھارت اور اسرائیل کو خطے کے سب سے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی ان دو ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی غلط پالیسیوں کے سبب ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دو ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

ربانی نے مزید کہا کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے جبکہ صہیونی حکومت سالوں سے نہتے فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی پر ہم سب ایک ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے ایک ایسے موقع پر بھارت اور اسرائیل کے خلاف بیان دیا ہے کہ صہیونی صدر گزشتہ دنوں یندوستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے دہلی حکومت کے ساتھ مزید فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت-اسرائیل اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک ایران اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری