داعش کے شامی بچوں پر وحشیانہ حملے/ تصویری رپورٹ


داعش کے شامی بچوں پر وحشیانہ حملے/ تصویری رپورٹ

''الفوعه اور کفریا'' میں داعش کے تازہ ترین حملوں میں متعدد معصوم بچے خاک وخون میں غلطاں ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں کے تازہ ترین حملوں میں شمالی ادلب کے مضافات میں واقع الفوعہ اور کفریا میں متعدد معصوم بچے شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

دہشت گردوں نے مارٹر گولوں اور ممنوعہ ہتھیاروں سے ''بنش'' اور ''معرہ مصرین'' کے علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور کئی افراد، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، داعشی حملوں میں  5 سالہ جمیلہ حسین الباشان شہید جبکہ 40 سالہ بدرحسن زین الدین، 22 سالہ احمد یوسف حوری، 44 سالہ عدیلہ حلاق، 7سالہ نرجس باشان اور نومولود علی باشان شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فوعہ اور کفریا ایک سال دس مہینوں سے تکفیری دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، فوعہ اور کفریا میں شہریوں کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔

تکفیری انسان دشمن دہشت گردوں نے حلب شہر میں متعدد بچوں کے اسکولوں پر بھی مارٹر گولوں سے حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 10 بچے شہید اور 20 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری