سرحدی کشیدگی؛

پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 6 بھارتی فوجی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1246798 خدمت: پاکستان
ارتش هند

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے جوابی فائرنگ سے بھارت کے کم از کم چھ فوجی ہلاک جبکہ بھارتی فائرنگ سے چار پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک اور مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چندروٹ، کیریلا اور بڑوھہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے الطاف، تصور، عتیق اور نازیہ کوثر شہید ہوگئیں جبکہ دس دیگر شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن بھارت اپنے نقصان کو چھپا رہا ہے۔

فوجی ذرایع کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے کم ازکم چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں. دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی فائرنگ  اورشہریوں کی ہلاکت پرشدید احتجاج کیا گیا ہے. اس سے قبل بھارت کا جاسوس ڈرون قواڈ کاپٹر پاکستانی فوجیوں نے مارگرایا تھا.

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری