میانمار فوج نے مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کردیا


میانمار فوج نے مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کردیا

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ برمی فوج نے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ اب تک ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی مسمار کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہےکہ  میانمار کی مسلح افواج نے رواں ہفتے روہنگیا میں 1000 سے زائد مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

اقوم متحدہ کی رپورٹ کےمطابق، 30 ہزار سے زائد مسلمان بے گھر ہوچکے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسلمانوں کو صرف دو دنوں میں آوارہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میانمار کی فوج نے فوجی ہیلی کاپٹروں سے مسلمان نشین علاقوں میں اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے مسلمان خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

حکومتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میانمار میں چھ ہفتوں سے مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک سیکورٹی اہلکاروں نے 70 افراد کو مار دیا ہے اور کم سے کم 400 افراد شدید زخمی ہیں لیکن آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

میانمار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، فوج مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے علاوہ مسلمان خواتین کی عصمت دری بھی کرتی ہے اور مسلمانوں کے گھروں کو بغیر کسی ملاحظے کے آگ لگا دیتی ہے۔

واضح رہے کہ نو اکتوبر کو بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع میانمار کی فوج کے ایک اڈے پر حملے میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔ میانمار کی فوج نے اس کا الزام روہنگیا کے مسلمانوں پر لگاتے ہوئے ان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی ہے جبکہ روہنگیائی مسلمان، فوج کے اس الزام کو سختی سے مسترد کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری