ایران کی کابل خود کش حملے کی شدید مذمت


ایران کی کابل خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزادارن حسینی کی مجلس پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے  مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں باقرالعلوم مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد عوامی اجتماعات کو بربریت کا نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔

انھوں نے خطے میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا: جب تک بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پرعزم اور اتفاق رائے سے کام نہیں ہوگا تب تک دہشت گردی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزادارن  اربعین حسینی کی ایک مجلس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 35 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ  افغانستان کے صوبے بلخ اور دارالحکومت کابل میں یوم عاشورہ کے جلوسوں میں ہونے والے دہشت گردانہ کارروائیوں میں 30 عزادار شہید اور80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری