اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کردیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، علامہ امین شہیدی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا نام 2006ء سے فورتھ شیڈول میں شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کا نام تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا حالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، جس پر عدالت نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری