امام خامنہ ای آیت اللہ موسوی اردبیلی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1247149 خدمت: ایران
عیادت رهبری

امام خامنہ ای آج صبح آیت اللہ موسوی اردبیلی کی تیمارداری کے لئے تہران کے ایک اسپتال تشریف لے گئے۔

 خبررساں ادارے تسنیم ننے رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای آج (منگل) صبح کو تہران کے ایک اسپتال تشریف لے گئے جہاں انہوں نے آیت اللہ موسوی اردبیلی کی عیادت کی۔

امام خامنہ نے اس دوران آیت اللہ موسوی اردبیلی کے صحت یاب ہونے کے لئے دعا کی اور ان کے علاج معالجے سے متعلق اقدامات سے آگاہ ہوئے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ موسوی اردبیلی تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کرنے کے بعد کوما میں چلے گئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری