ایرانی افواج کے بحری بیڑوں کی بحر اوقیانوس میں موجودگی + ویڈیو


ایرانی افواج کے بحری بیڑوں کی بحر اوقیانوس میں موجودگی + ویڈیو

ایرانی افواج کے بحری بیڑوں کی بحر اوقیانوس میں موجودگی سے متعلق پہلی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی بحریہ کی دماوند ڈسٹرائر اور بوشہر ایئر کرافٹ کیریئر جو عرصہ پہلے بین الاقوامی سمندری حدود کی جانب روانہ ہو چکے تھے، مشرقی بحر اوقیانوس میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے بحری بیڑے اوقیانوس میں داخل ہونے سے پہلے کچھ عرصہ تک خلیج عدن اور باب المندب میں رہے اور اس کے بعد تنزانیہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحرے بیڑوں کا گروہ پہلی مرتبہ بحر اوقیانوس میں داخل ہوا ہے جبکہ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایک اور ایرانی بحری بیڑوں کا گروہ بحر اوقیانوس میں داخل ہو جائے گا۔

ایرانی بحری بیڑوں کا نیا گروہ، جس کا ہدف اوقیانوس میں داخل ہونا ہے، براعظم افریقہ سے ہوتا ہوا اسپین کے جنوب تک پہنچ جائے گا۔

ذیل میں ایرانی افواج کے بحری بیڑوں کی بحر اوقیانوس میں موجودگی سے متعلق ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری