مولانا مرزا یوسف حسین ملیر جیل سے رہا

خبر کا کوڈ: 1247613 خدمت: پاکستان
علامہ مرزا یوسف حسین

معروف عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین عدالتی حکم کے بعد ملیر جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، مولانا مرزا یوسف حسین کی ضمانت منظور ہو گئی ہے اور وہ کچھ لمحے قبل ملیر جیل سے رہا کر دئے گئے ہیں۔

مولانا مرزا یوسف حسین کی رہائی کے وقت مولانا شیخ صلاح الدین، مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرائتی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کی سول عدالت میں مجسٹریٹ نے علامہ مرزا یوسف حسین کی ضمانت 50 ہزار روپے میں منظور کی ہے۔ 

علامہ مرزا یوسف حسین کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

علامہ مرزا یوسف کے خلاف کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات پہلے ہی ختم کردی گئی تھی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری