امریکہ داعش کو عراق اور شام کے لئے مسئلہ کشمیر بنانا چاہتا ہے


امریکہ داعش کو عراق اور شام کے لئے مسئلہ کشمیر بنانا چاہتا ہے

امام خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ جس طرح برطانیہ نے برصغیر پاک و ہند پر قبضے کے دوران کشمیر کو خطے کے لئے ایک ناسور کی مانند بدترین حال میں چھوڑ دیا جس کا نتیجہ پاکستان اور بھارت کی روایتی دشمنی میں نکلا لہٰذا امریکہ بھی داعش سے متعلق یہی چاہتا ہے کہ اس مسئلے کو شام اور عراق کے لئے ایسی ہی حالت میں چھوڑ دے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر انقلاب اسلامی ایران کے اطلاعات و نشریات دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے کل شام کو سلوینیائی صدر باروت پاخر سے ملاقات کی اور خطے کے دردناک اور تلخ حوادث اور بعض قوتوں کی جانب سے مختلف اقوام پر جنگ مسلط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سے مستقل ممالک کو اقوام پر بیرونی دباؤ ڈالنے کے خلاف مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے اور ان سے مطالبہ کی ہے کہ خاموش تماشائی نہ بنےبیٹھے رہیں۔

امام خامنہ ای نے مغربی ایشیا کے ممالک میں خونریز جنگوں اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کو بعض قوتوں کی بے جا مداخلت کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کی: تمام ممالک کا فرض بنتا ہے کہ اس آگ کو بجھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور ایران بھی بالادستی اور حکمرانی سے متعلق تبلیغات کے خلاف ہمہ وقت سرگرم اور مؤثر کردار کا خواہاں ہے البتہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

امام خامنہ ای نے مزید داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو ناکام قرار دیا اور اس سلسلے میں موجود دو نقاط نظر کی طرف اشارہ کر کے وضاحت کی: اس سلسلے میں پہلا نقطہ نظر یہ ہے کہ امریکیوں کے پاس داعش کے خاتمے کے لئے کوئی پروگرام موجود نہیں اور چاہتا ہے کہ جس طرح برطانیہ نے برصغیر پاک و ہند پر قبضے کے دوران کشمیر کو خطے کے لئے ایک ناسور کی مانند بدترین حال میں چھوڑ دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان اور بھارت آج تک ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں اور جن کے روابط روز اول سے سردمہری کا شکار ہیں لہٰذا امریکہ داعش سے متعلق بھی یہی چاہتا ہے کہ اس مسئلے کو شام اور عراق کے لئے ایسی ہی حالت میں چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا: دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ امریکی داعش کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے اقدامات کا طریقہ کار اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے مؤثر نہیں ہے۔ پس دونوں نقاط نظر کا نتیجہ ایک جیسا نکلتا ہے اور آج عراق بالخصوص شامی عوام نہایت تلخ اور سخت گیر صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری