شام میں القاعدہ کا سرغنہ ابوافغانی ہلاک


شام میں القاعدہ کا سرغنہ ابوافغانی ہلاک

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے شام میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک اہم رہنما کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

پیٹرکوک کا کہنا ہے کہ ابوافغانی المصری کو شامی شہر ''سرمدا'' میں ایک فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ابو افغانی، مصری شہری ہیں اور اس نے افغانستان جا کر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

افغانستان میں القاعدہ کے خلاف گھیرا تنگ ہونے سے اس نے شام پہنچ کر شامی القاعدہ کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ ابوافغانی جنوب مغربی ایشیا میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ابو افغانی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کرکے کئی معصوم افراد کو موت کے گھات اتار دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری