ایران حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کررہا ہے، اسرائیل کا دعویٰ


ایران حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کررہا ہے، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیل نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی، لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فورس تجارت کی آڑ میں لبنان میں سرگرم عسکری تنظیم حزب اللہ کو ماہان ائیر کے ذریعے جنگی سامان  پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانی نجی کمپنی ماہان ائیر پر ''سپاہ قدس'' کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگا کر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اسرائیلی نمائندے دانون کا کہنا ہے کہ قدس بریگیڈ کے اہلکار ماہان ائیر کے ذریعے مختلف قسم کے جنگی ساز و سامان شام پہنچاتے ہیں پھر وہاں سے زمینی راستے کے ذریعے لبنان منتقل کیا جاتا ہے۔

دانون نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران آج بھی حزب اللہ کو جنگی سامان فراہم کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل کو ایران اور حزب اللہ کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی نمائندہ اپنے دعوے کے ثبوت کے لئے کسی قسم کی کوئی سند پیش نہیں کرسکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری