بحرین میں شیخ عیسیٰ قاسم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عوامی مظاہرے


بحرین میں شیخ عیسیٰ قاسم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عوامی مظاہرے

آل خلیفہ نے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر مختلف قسم کے جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کا ٹرائل ہونے جارہا ہے۔ دوسری جانب بحرینی عوام نے عدالتی سماعت کے دوران وسیع پیمانے پر مظاہروں کا آغاز کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سینکڑوں بحرینی شہری آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف دائر کئے جانے والے مختلف قسم کے مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نامور شیعہ عالم دین کو آج بروز بدھ عدالت میں منی لانڈرنگ جیسے جھوٹے مقدمے کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ کی جابر حکومت آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرچکی ہے۔

بحرینی عوام شیعوں کے خلاف بحرین کی نسل پرست آل خلیفہ حکومت کے اقدامات، جمہوریت کے فقدان، اظہار رائے کی آزادی پر پابندی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مظاہرے کرتے آ رہے ہیں لیکن آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے ہر قسم کے مظاہروں کو کچلنے کے درپے ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری