پوپ: ایرانی ثقافت سے نہایت اچھے تاثرات ملتے ہیں


پوپ: ایرانی ثقافت سے نہایت اچھے تاثرات ملتے ہیں

کیتھولیک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے سربراہ ایرانی محکمہ ثقافت و اسلامی روابط سمیت ایرانی دانشوروں پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ انہیں ایرانی ثقافت سے نہایت اچھے تاثرات ملتے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس سے ایرانی محکمہ ثقافت و اسلامی روابط کے سربراہ سمیت ایرانی مذہبی دانشوروں کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام و مسیحیت کے درمیان ہونے والے دو طرفہ بین المذاہب مکالمے میں شرکت کرنے کی غرض سے ویٹیکن کے دورے پر ہے۔

پوپ نے اس ملاقات کے دوران ایرانی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ثقافت سے انہیں نہایت اچھے تاثرات ملتے ہیں۔

انہوں نے اسلام اور مسیحیت کے درمیان مکالمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ادیان کے درمیان ہمہ وقت مذاکرات جاری رہنے چاہئے۔

وفد کے ساتھ ملاقات میں ان کا مزید کہنا تھا کہ: "میں ایرانی ثقافت سے نہایت بہترین تاثرات اخذ کرتا ہوں۔ ایرانی وفد کو یہاں دیکھ کر نہایت خوش ہوں کہ آپ نے ادیان کے درمیان ہونے والی اہم گفتگو میں شرکت کی۔ ایرانیوں کی اس گفتگو میں موجودگی قابل احترام ہے۔"

پوپ کونسل کے سربراہ کارڈینل توران اور ابوذر کمالی نے دوطرفہ بین المذاہب مکالمے سے متعلق مشترکہ رپورٹ بھی پیش کی۔

ایرانی وا ویٹیکن دانشوروں نے دو روزہ بین المذاہب مکالمے کے اختتام پر تشدد اور دین کو آلہ کار بناکر استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری