پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی


پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی

پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

مریم مختیار کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جو کوئی نہ کرسکا۔

مریم مختیار کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 نومبر کو میانوالی کے قریب ایف ٹی سیون پی جی طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس نے مریم مختار کو امر کردیا اور مریم مختار نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

مریم مختار کہتی تھیں کہ وہ ایسا کچھ کرنا چاہتی ہیں جو پہلے کسی نے نہ کیا ہو، یہ ہی جستجو انھیں پاکستان ایئر فور س میں لےکر آئی۔

جنگی طیاروں سے فضاؤں میں راج کرنے والی شہید مریم مختار نے ثابت کیا کہ پاکستان میں لڑکیوں پر کوئی پابندی نہیں، مریم کو پی اے ایف میں شمولیت پر فخر تھا۔ فلائنگ آفیسر مریم مختیار نے جو کہا وہ کر دکھایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری