بلیو شارک 2016 جنگی مشقیں؛ پاک نیوی کے افسران اور جوان اناطولیہ پہنچ گئے


بلیو شارک 2016 جنگی مشقیں؛ پاک نیوی کے افسران اور جوان اناطولیہ پہنچ گئے

ترکی میں بلیو شارک 2016 نامی جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے پاک نیوی کے افسران اور جوان پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز کے ساتھ اناطولیہ پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترکی میں بلیو شارک 2016نامی جنگی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جس میں پاکستان نیوی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 بلیو شارک 2016 نامی جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے پاک نیوی کے افسران اور جوان پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز کے ساتھ انا طولیہ پہنچ گئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق، پاکستانی ساحلی سلامتی قوتوں کے کمانڈر ایڈمرل وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلیو شارک 2016 دعوتی مشقوں کا ایک حصہ ہونے پرہمیں فخر ہے۔

ترکی کی میزبانی میں بحیرہ روم میں منعقدہ بلیو شارک 2016 جنگی مشقوں میں شریک پاکستان کی "پی این ایس عالمگیر" نامی جنگی بحری جہاز نے اپنے دروازے اناطولیہ ایجنسی کے لیے کھولے۔

ایڈمرل وسیم اکرم نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم ترکی کو اپنے دوسرے وطن کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ترکی، پاکستانی عوام کے لیے حد درجے کی اہمیت کا حامل ایک ملک ہے، میں ترک سٹاف اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں، اس بنا پر ترکی سے مجھے والہانہ محبت ہے۔

انہوں نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کے بعد دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات مزید پختگی حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی 25 ویں ڈسٹرائر فلیٹ کے ایک حصے ہونے والا پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز تیسری بار ترکی آیا ہے۔ ہیلی پیڈ کے حامل بحری جہاز پر عملے کے دو سو افراد سوار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری