پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سول ملٹری تعلقات ہیں، رضا ربانی

چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب بڑا مسئلہ سول ملٹری تعلقات ہیں، فوجی قیادت سے اقتدار سیاسی حکومت کو منتقل ہونا مشکل مرحلہ ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سول ملٹری تعلقات ہیں، رضا ربانی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب بڑا مسئلہ سول ملٹری تعلقات ہیں، فوجی قیادت سے اقتدار سیاسی حکومت کو منتقل ہونا مشکل مرحلہ ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ فوج بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے، آئین میں ریاستی اداروں کا کردار واضح ہے۔

انہوں نے کہا مسائل کے باوجود بدترین جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، عدلیہ، فوج اور بیوروکریسی میں احتساب اور سزا کا اپنا نظام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف سیاستدان کو سزا دینا اور مقدس گائے کو چھوڑ دینا بھی غلط ہے، تمام سیاستدانوں کو کرپٹ کہنا غلط ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری