عراق کے شہر الحلہ حملہ میں شہدا کی تعداد 100 تک پہنچنے کا امکان + فلم و تصاویر


عراق کے شہر الحلہ حملہ میں شہدا کی تعداد 100 تک پہنچنے کا امکان + فلم و تصاویر

ایران کے محکمہ صحت کے وزیر کے مشیر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ بابل کے صدر مقام حلہ کے ایک پٹرول پمپ میں گاڑی میں نصب بم دھماکے سے شہدا کی تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے جن میں اکثریت ایرانی زائرین کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے محکمہ صحت کے وزیر کے مشیر نے اس بیان کے ساتھ کہ عراق کے شہر حلہ میں ہونے والے حملے میں شہدا کی تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے، کہا: ایرانی شہدا کی تعداد 60 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

پیر حسین کولیوند نے تسنیم کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: فی الحال عراق کے صوبہ بابل کے مرکزی شہر حلہ کے حملے میں شہدا کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس بیا ن کے ساتھ کہ ابھی تک 24 ایرانی زائرین کی شہادت اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، کہا: زیادہ تر اجساد کے جلنے کی وجہ سے میتوں کی شناخت ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بسوں میں سوار زائرین پر دہشتگردانہ حملے میں شہدا کی تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے جن میں ایرانیوں کی تعداد 60 تک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے صوبہ بابل کے صدر مقام حلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے بسوں میں سوار زائرین پر کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں سینکڑوں زائرین شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ذیل میں حملے کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری