جاپانی حکومت کی کراچی کی تعمیر و ترقی میں اظہار دلچسپی/ تصویری رپورٹ


جاپانی حکومت کی کراچی کی تعمیر و ترقی میں اظہار دلچسپی/ تصویری رپورٹ

کراچی میں جاپان کے قونصلر جنرل توشیکازو ایسومورا نے میئرکراچی وسیم اختر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جاپان کے قونصلر جنرل توشیکازو ایسومورا نے میئرکراچی وسیم اختر سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  ملاقات میں  دونوں ملکوں کے حکام نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قونصلر جنرل نے جاپانی حکومت کی جانب سے کراچی کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ ترقیاتی کاموں میں معاونت بھی کررہا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر اور نائب میئر ارشد وہرہ نے اس موقع پر جاپانی قونصلر کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پہنائی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری