سمنان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی + تصاویر


سمنان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی + تصاویر

ایران کے شہر سمنان میں دو مسافر ریل گاڑیوں کے تصادم کا ریسکیو آپریش اختتام پذیر ہوا ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے محکمہ صحت کے وزیر کے مشیر پیر حسین کولیوند نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 17 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کی بگیوں میں پھنسے افراد کو بھی نکالا گیا ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی آخری تعداد 44 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی ابتدائی تعداد 82 تھی تاہم ان میں سے بعض علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور اب زخمیوں کی کل تعداد 17 ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب شہر سمنان اور دامغان کے درمیان واقع ہفت خوان اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ریل گاڑی سے، ایک دوسری ریل گاڑی آ کے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری