مودی: پاکستان کو بھارت کا پانی استعمال نہیں کرنے دیں گے


مودی: پاکستان کو بھارت کا پانی استعمال نہیں کرنے دیں گے

بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان جانے والے پانی کو روک کر اسے مقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب پر مودی سرکار نے پاکستان کی جانب بہنے والے پانی کی بوند بوند کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔

مودی سرکار کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے بہنے والے پانی پر بھارتی کسانوں کا حق ہے لہٰذا اب ہم دریائے سندھ کے پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان جانے سے روک دیں گے اور اس پانی کو مقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے۔

مودی نے کہا ہے کہ حکام کو ہدف دے دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بہنے والے پانی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کس طرح اس پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور پاکستان میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اس پانی پر بھارت کا حق ہے اور اس کو پاکستان میں نہیں جانے دے سکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری