دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل؛ افغان صدر کا نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں تبادلہ خیال


دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل؛ افغان صدر کا نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں تبادلہ خیال

وزیراعظم محمدنوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی نے آج اشک آباد میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے بارے میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم محمدنوازشریف اورافغان صدر اشرف غنی نے آج اشک آباد میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے بارے میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے پہلے اشک آباد میں ناشتے کی میز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کو آگے لے جانے کی بجائے پسماندگی کی طرف لے جانے کی سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بعض سیاسی جماعتیں نوے کی دہائی کی سیاست کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے دور میں بھی انتخابی نتائج قبول کئے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اکثریت کے باوجود ملکی مفاد کیلئے بلوچستان میں نیشنل پارٹی کو حکومت بنانے کی اجازت دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری