روس کی سی پیک تک رسائی؛ ماسکو اور اسلام آباد کے مابین باضابطہ معاہدوں کا امکان


روس کی سی پیک تک رسائی؛ ماسکو اور اسلام آباد کے مابین باضابطہ معاہدوں کا امکان

اسلام آباد نے چین پاکستان کریڈور میں ماسکو کی گوادر پورٹ تک رسائی سے متعلق باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے امت نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے روس کو گوادر پورٹ تک رسائی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ماسکو اور اسلام آباد کے مابین گزشتہ کئی یفتوں سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان نے تجارتی مقاصد اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں روس کو شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، روس کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کو تجارتی مقاصد کی خاطر استعمال کرنے کیے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مابین آنے والے دنوں میں باضابطہ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سی پیک تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ماسکو حکومت اپنی کوششوں میں مصروف تھی۔

روس کی انٹیلی جنس فیڈرل سیکورٹی سروسز کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنی کوو نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری