عراق کی عوامی رضاکار تنظیم "حشد الشعبی" کو قانونی حیثیت دینے کا بل منظور

خبر کا کوڈ: 1251248 خدمت: دنیا
حشد الشعبی

عراقی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس "حشد الشعبی" کو ملک کی قانونی تنظیم کی حیثیت دینے سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی رضاکار فورس "حشد الشعبی" پارلیمنٹ کی جانب سے بل منظور کرنے سے ایک قانونی تنظیم میں تبدیل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سید عمار حکیم اور قومی اتحاد کے سربراہ نے بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے حشد الشعبی کی قانونی حیثیت کو ملکی استحکام اور مفاد کے لئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں