پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی کے نوجوانوں کیلئے 3 بڑے اقدامات کا اعلان


پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی کے نوجوانوں کیلئے 3 بڑے اقدامات کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے نوجوانوں کے لئے 3 بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے جو صوبائی اور وفاقی اداروں کی مدد سے کئے جارہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہفتے کی سہ پہر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور شہر میں امن وامان کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ، صوبائی اور وفاقی اداروں کی مدد سے 3 بڑے اقدامات کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں، سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔

اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے، دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دی جائے گی۔

دوسراقدم وکٹم سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔

میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اہم قدم رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے، جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کی جائے گی، اصلاحی مرکز کو 30 سے 32 بچے تاحال جوائن کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری