سعودی وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 یمنی شہید


سعودی وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 یمنی شہید

یمن کے صوبہ الحدیدہ میں آل سعود کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے 28 بے گناہ شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، آل سعود کے جنگی طیاروں کی بمباری سے صوبہ الحدیدہ کے مضافاتی علاقے المراوعہ میں 12 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، الحدیدہ میں حملوں کے دو گھنٹے بعد سعودی جنگی طیاروں نے دو گھروں کو بھی نشانہ بنایا جس میں 16 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سعودی اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

آل سعود کی ڈیڑھ سال سے زائد جاری بمباری سے اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری