ایرانی تیل کمپنی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ کیسپین میں گر کر تباہ


ایرانی تیل کمپنی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ کیسپین میں گر کر تباہ

ایرانی تیل کمپنی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ کیسپین میں آج صبح گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایرانی وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیل کمپنی کا ایک ہیلی کاپٹر بحیرہ کیسپین میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہیلی کاپٹر تیل کمپنی کے عملے کے کسی رکن کو کیسپین پہنچانے کے لئے روانہ کیا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے ٹیک آف کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوا جس کی وجہ سے جہاز میں سوار ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایرانی آئل سیکورٹی چیف علی اصولی کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی علت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی لاش ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ہیلی کاپٹر آج صبح 4 بجے تیل کے پلیٹ فارم سے ایک بیمار شخص کو لینے جا رہا تها تو کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری