چین کے صوبہ کاشغر سے اعلیٰ حکام کا ایک وفد گلگت پہنچ گیا


چین کے صوبہ کاشغر سے اعلیٰ حکام کا ایک وفد گلگت پہنچ گیا

چین کے صوبہ کاشغر سے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام کا ایک وفد سوست پہنچ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی کے ٹو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین کے صوبہ کاشغر کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران کا ایک وفد گلگت بلتستان کے دورے پر  سوست گوجال پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چینی اعلیٰ افسران کا باقاعدہ طور پر سوست میں ضلع ہنزہ کے اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے استقبال کیا۔

چین سے آئے ہوئے اعلیٰ افسران گلگت بلتستان حکومت اور ہوم ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور دوسرے محکموں کے ذمہ داروں سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

چین سے آئے ہوئے وفد کو سوست میں ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس اور کسٹم انتظامہ نے اپنے محکموں کے بارے  میں بریفنگ دی۔

واضح رہے  کہ چین آئے ہوئے وفد کل سنٹرل ہنزہ میں سیاحتی مقامات کا دورہ کریگا۔

اس موقع پر گلگت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری