کراچی؛ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فیض شگری شہید + تصاویر


کراچی؛ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فیض شگری شہید + تصاویر

کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی فیض علی شگری شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی میں ٹریفک پولیس کے افسر فیض علی شگری کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

راشد منہاس روڈ الہ دین پارک کے نزدیک اتوار کی شب ڈی ایس پی کی سرکاری کار پر فائرنگ کی گئی۔

گاڑی پر گیارہ سے تیرہ گولیوں کے نشانات پائے جاتے ہیں اور خول بھی ملے ہیں۔

شہید ایئرپورٹ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے خلاف ردعمل ہے.

ڈی ایس پی شگری کا محافظ اور ڈرائیور فائرنگ میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور ڈی ایس پی ظفرحسین پر یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کی گئی لیکن وہ محفوظ رہے۔ ایک اور واقعے میں آٹا مل کا منیجر سجاد شیخ جاں بحق ہوگیا ہے۔

فیض شگری کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے تھا اور وہ سابق آئی جی افضل شگری کے رشتہ دار تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری