داعش کے خلاف گھیرا تنگ؛ مشرقی حلب میں ''جبل بدرو'' آزاد ہوگیا

خبر کا کوڈ: 1252578 خدمت: دنیا
ارتش سوریه

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مشرقی حلب کے علاقے ''جبل بدرو'' کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مشرقی حلب میں ''جبل بدرو'' علاقے اور '' الصاخور'' پل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج کے کمانڈوز نے چند روز پہلے ھنانو نامی علاقے کو درندہ صفت داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے مشرقی علاقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہتے شہریوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے اور شامی فوج نے ان زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے ہستپال منتقل کردیا ہے۔

لاذقیہ شہر کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 900 سے زائد شہری دہشت گردوں کے زیر قبضے علاقوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب فوج کے زیر قبضہ علاقوں کے امدادی کیمپوں میں منتقل کردیے گئے ہیں۔


 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری