شہید ڈی ایس پی فیض شگری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی/ اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام کی شرکت


شہید ڈی ایس پی فیض شگری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی/ اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام کی شرکت

کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی فیض شگری کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس، رینجرز اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی فیض علی شگری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ  سمیت دیگر پولیس، رینجرز اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعدازاں شہید کے جسد خاکی کو انچولی امام بارگاہ لے جایا گیا جہاں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں شہید فیض شگری کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں علماء کرام سمیت عوام  کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی فیض شگری کو گزشتہ روز گلستان جوہر کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری