ایران کے خلاف دشمنوں کی نہ ختم ہونے والی سازشیں/ امریکہ پہلے درجے کا دشمن ہے


ایران کے خلاف دشمنوں کی نہ ختم ہونے والی سازشیں/ امریکہ پہلے درجے کا دشمن ہے

ایرانی فوج کے شمال مغرب کے کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ختم ہونے والی نہیں ہیں، کہا: "امریکہ ہمارے دشمنوں میں شمار ہوتا ہے اور اگر مستقبل میں ایران کے لئے کوئی خطرہ موجود ہوگا تو ایک بار پھر تاکید کرتا ہوں کہ امریکہ ہمارا پہلے درجے کا دشمن ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی فوج کے شمال مغرب کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث شرفی نے ایران کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کی وجہ کو بسیج رضاکار فورس کی روحانی طاقت قرار دیا اور کہا: بسیج رضاکار فورس کی روحانی طاقت یعنی ایک انقلابی فورس جس کا تذکرہ ہمیشہ سے امام خامنہ ای اپنی سخن میں کرتے رہتے ہیں۔

ایرانی فوج کے شمال مغرب کے کمانڈر کا اس بیان کے ساتھ کہ دشمن ہمیشہ سے ایران کے خلاف سازشوں کے لئے پر عزم ہے، کہنا تھا: عوام کا امام خامنہ ای کی آواز پر ہمہ وقت ریلیوں بالخصوص اربعین ملین مارچ میں شرکت دشمن کے لئے دندان شکن جواب ہے جس کی وجہ سے دشمن کی سازشیں کمزور پڑ جاتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ دشمنوں کی ایران کے خلاف سازشیں ہرگز ختم نہیں ہوں گی، مزید کہا: اگر ایرانی قوم مستقبل میں اپنے لئے کسی خطرے کی شناخت کرنا چاہیں تو میں تاکید کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے دشمنوں کا دل اور مرکز امریکہ ہے، ہر حیوان پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن بھیڑیا صفات کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا اور امریکہ بھی ایسی ہی صفات کا حامل ہے جسے کبھی رام نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ نظام انقلاب اسلامی کی ترقی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں دشمن شناسی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے لہٰذا ہمیں کسی صورت بھی دشمن پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے اور ہر پل اپنی دفاع کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری