امریکہ کی اوہائیو یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک ہلاک اور 8 زخمی + تصاویر


امریکہ کی اوہائیو یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک ہلاک اور 8 زخمی + تصاویر

امریکی ذرائع ابلاغ نے اوہائیو یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 8 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ میں اوہائیو یونیورسٹی پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے یونیورسٹی کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

زخمی ہونے والے 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اوہائیو یونیورسٹی کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس پرمسلح شخص موجود ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد یونیورسٹی کے اطراف میں لوگوں کی سرگرمیوں کو محدود کردیا اور کسی کو یونیورسٹی کیمپس کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری