صوبہ پنجاب میں گھی اور تیل کے کارخانے احتجاجاً بند/ بحران پیدا ہونے کا امکان


صوبہ پنجاب میں گھی اور تیل کے کارخانے احتجاجاً بند/ بحران پیدا ہونے کا امکان

صوبہ پنجاب میں گھی اور تیل کے کارخانے آج احتجاجاً بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں گھی اور تیل کا بحران پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کی خبر کے مطابق، صوبہ پنجاب میں سرکاری محکمے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گھی کے کارخانوں پر چھاپوں اور غیر معیاری گھی تیار کرنے والوں کے خلاف اشتہارات شائع کروانے پر پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آج گھی اور تیل کے کارخانے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے مذکورہ ادارے نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ قوانین کی رو سے اشتہارات دینے سے پہلے عدلیہ سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوتا ہے۔

محکمہ خوراک کے مذکورہ ادارے نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شق20کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اس الزام کے تحت کسی کو سزا دینے سے پہلے فریق کا موقف سننا لازمی ہوتا ہے اور یہ ساری کارروائی گھی اور تیل کے کارخانوں کے مالکان کا موقف سنے بغیر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے اعلانیہ طور پر کسی کارخانے سے کوئی سیمپل ہی نہیں لیا تو فیصلہ کس دلیل کی بنیاد پر کرلیا۔

وناسپتی مصنوعات تیار کرنے والے مالکان کی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سامنے دھرنا بھی دے رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کو جاری بھی رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری