دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ، خیبر ایجنسی میں 8 اور بلوچستان میں 5دہشت گرد ہلاک، پنجاب سے خود کش بمبار گرفتار


دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ، خیبر ایجنسی میں 8 اور بلوچستان میں 5دہشت گرد ہلاک، پنجاب سے خود کش بمبار گرفتار

پاکستان کے طول و عرض میں سیکورٹی فورسز کا انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے اور تازہ کارروائیوں میں پاکستانی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کاررائیوں میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تین خفیہ پناہگاہیں تباہ کردی گئیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق, صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے خوشاب میں لاری اڈہ سے ایک خود کش بمبار خود کش جیکٹ سمیت پکڑا گیا ہے۔ یہ چھاپہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے مارا تھا۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے تلی میں فرنٹیئر کور اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ان کی پناہگاہ سے بارودی سرنگ، راکٹ، دیگر اسلحہ ملا ہے۔ یہ دہشت گرد ٹرینوں پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تھے۔

وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کی خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تین خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے۔ کارروائی کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری