روز رحلت پیامبرخدا و شہادت امام حسن: جے ڈی سی نے عوام کیلئے دسترخوان سجا دیا/ تصاویر


روز رحلت پیامبرخدا و شہادت امام حسن: جے ڈی سی نے عوام کیلئے دسترخوان سجا دیا/ تصاویر

جعفریہ ڈیزاسٹر اینڈ مینیجمنٹ سیل کی جانب سے روز رحلت پیامبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام پر خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں غریب و نادار لوگوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

‎خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی سی کے چیئرمین ظفر عباس نے کہا کہ دسترخوان امام حسن علیہ السلام کا مقصد عوام میں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور لوگوں کے دلوں کو اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب راغب کرنا ہے۔

جے ڈی سی ہر سال سندھ حکومت اور بالخصوص شہری حکومت کی ساتھ مل کر بھی مختلف مواقع پر پروگرامات منعقد کرتی ہیں جس میں حکومتی شخصیات بھی شریک ہوتی ہیں۔

ظفر عباس نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اہلبیت اطہار علیہم السلام سے محبت کرنے والی عوام ہے لہٰذا وہ لوگ جو یہاں کے لوگوں میں تکفیریت کا پرچار کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں لوگ ان کی سازشوں کا شکار ہوکر ایک دوسرے کا قتل عام کریں گے، تو وہ لوگ یہ بات یاد رکھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت اہلبیت اطہار علیہم السلام سے محبت کرتی ہیں اور ان سے محبت کو اپنے ایمان کا جز سمجھتی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری