غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغان شہری گرفتار


غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغان شہری گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے شاہ جہان روڈ نیلینٹ سے مختلف گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے ایران جانے والے 34 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپرین ضرب عضب اور تارکین وطن کی طرف سے ملک کی سرحد کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے عبور کرنے کے واقعات میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پاکستان کوسٹ گارڈ نے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔

دوران چیکنگ شاہ جہان روڈ نیلینٹ (بلوچستان) سے مختلف گاڑیوں اور بسوں میں سے پاکستان کوسٹ گارڈ نے 34 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ تمام افرا بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونِ طریقے سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز جنوری 2016 سے لے کر اب تک 1455 افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر چکی ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ پاکستان کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری