روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی تردید


روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی تردید

روس نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت سے متعلق پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے امت نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی رپورٹس کی تردید کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے روس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے خفیہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی مِڈیا پر چلنے والی رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کی اپنی اہمیت ہے اور ہم انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے، جن میں کراچی سے لاہور تک نارتھ- ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں روس کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پاکستان نے روس کو گوادر رپورٹ کے ذریعے گرم پانی تک رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری