مشرقی قدس میں صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے مشرقی قدس میں دسیوں فلسطینوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے۔

مشرقی قدس میں صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی قدس میں اسرائیلی غاصب فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی قدس میں ''ابودیس'' نامی محلے میں اسرائیلی مسلح افواج نے دسیوں فلسطینی مسلمانوں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی جوانوں پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گیس اور گولیوں سے 39 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے صہیونی فوج فلسطینوں پر مختلف بہانوں سے حملے کرتی رہتی ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری