مغربی موصل میں داعش کے اسلحے سے بھرے گودام میں دھماکہ


مغربی موصل میں داعش کے اسلحے سے بھرے گودام میں دھماکہ

مغربی موصل میں داعش کے اسلحے سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شمال مغربی موصل کے ایک بہت بڑے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی موصل اور تلعفر ایئر پورٹ کے قریب داعش سے تعلق رکھنے والے اسلحے کے ایک گودام کہ جس میں مختلف قسم کے ماین، بم، میزائل، راکٹ لانچر، خود کش جیکٹس وغیرہ رکھے ہوئے تھے، دھماکے سے تباہ ہوا ہے اور متعدد داعشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ موصل سے فرار کرنے والے عام شہریوں کو داعشی دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ  داعشی درندوں نے کل موصل سے فرار کرنے والے 15 چھوٹے چھوٹے بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جیسے العلماء، المحاربین، القادسیہ، البکر اور التحریر وغیرہ وہ علاقے ہیں جہاں سے داعش کے ناپاک وجود کو مٹا دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری