ایم کیو ایم رہنما نے لشکر جھنگوی کے امیدوار کی حمایت کردی + ثبوت


ایم کیو ایم رہنما نے لشکر جھنگوی کے امیدوار کی حمایت کردی + ثبوت

تکفیری دہشتگردی کے خلاف نظریاتی جنگ کے دعویدار "متحدہ قومی موؤمنٹ" خیبر پختون خواہ کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے جھنگ پی پی 78 ضمنی الیکشن میں کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش کے تکفیری دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، تکفیری دہشتگردی کے خلاف نظریاتی جنگ کے دعویدار "متحدہ قومی موؤمنٹ" خیبر پختون خواہ کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے جھنگ پی پی 78 ضمنی الیکشن میں کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش کے تکفیری دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کالعدم جماعت لشکر جھنگوی کے سرغنہ و ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگرد حق نواز جھنگوی محب وطن اور نیک انسان تھے، میں ان سے پشاور میں مل چکا ہوں لہٰذا جھنگ کی عوام کو انکے بیٹے کو آزمانا چاہئے۔

تاہم اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی واضح پیغام نہیں آیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو چاہئے کہ اس حوالے سے اپنی پوزیشن کو واضح کریں کہ آیا انکی جماعت ایک کالعدم دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کو الیکشن میں سپورٹ کررہی ہے؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری