ترکی: اردگان کا مقصد ہرگز ایسا نہیں تھا!

خبر کا کوڈ: 1255105 خدمت: دنیا
اردگان

ترک صدارتی محل نے اردگان کے بیانات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی صدر کو حکومت سے ہٹانے کے بارے میں ترک صدر کے بیانات کو ظاہری معنی میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شامی حکومت کے بارے میں اردگان کے حالیہ بیانات پر روس کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد ترک حکمران اردوغان کے بیانات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے۔

روسی خبر رساں ادارہ اسپوٹنیک نے خبر دی ہے کہ ترک صدارتی محل کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ روس، صدر اردوغان کے بیانات سے اپنی غلط فہمیوں کو جلد دور کریگا۔

واضح رہے منگل کے روز ترک صدر نے کہا تھا شام میں ترک فوج اتارنے کا مقصد شامی صدر کو اقتدار سے ہٹاناہے۔

اردوغان کے بیان پر روس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا ایسے بیانات شامی بحران کے حل کے لئے مفید نہیں ہیں۔

    تازہ ترین خبریں