پاکستان کا 7 ارب روپے کی لاگت سے طورخم جلال آباد روڈ کو 4رویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کامنصوبہ


پاکستان کا 7 ارب روپے کی لاگت سے طورخم جلال آباد روڈ کو 4رویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کامنصوبہ

حکومت پاکستان طورخم جلال آباد روڈ کو چاررویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کیلئے سات ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حکومت پاکستان طورخم جلال آباد روڈ کو چاررویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کیلئے سات ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اس منصوبے میں 75 کلومیٹر طویل کیرج وے، سات پل اور چھ انڈرپاسز کی تعمیر شامل ہیں۔

چار رویہ طورخم جلال آباد کیرج وے دونوں برادرملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔

افغانستان کی حکومت اور عوام نے جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری