بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

خبر کا کوڈ: 1255511 خدمت: پاکستان
پاکستان اسلحہ

پاکستان لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9 راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10 ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راؤنڈز شامل ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری