پاکستان کی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت/ نئی دہلی کی اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات کی ایک بار پھر تردید


پاکستان کی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت/ نئی دہلی کی اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات کی ایک بار پھر تردید

افغانستان کے بارے میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہورہی ہے۔کانفرنس میں افغانستان میں امن، تعاون اور اقتصادی ترقی پر غور کیاجائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان کے بارے میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہورہی ہے جہاں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام لانے کے وعدے کے باعث ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کررہاہے۔

ہارٹ آف ایشیاء استنبول پروسیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ہارٹ آف ایشیاء استبنول پروسیس کی چھٹی وزارتی کانفرنس کے ایجنڈے پر غوروخوض کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں چھٹی وزارتی کانفرنس کے اعلامیے کے ضروری تکنیکی پہلوؤں پر بھی غور کیاجائے گا۔ چھٹی وزارتی کانفرنس کل سے شروع ہوگی۔

اس کانفرنس میں چھٹے ہارٹ آف ایشیاء استنبول پروسیس کے اعلامیے کی توثیق کی جائے گی اور سال 2017ء کیلئے نئی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان سے مذاکرات کا بہترین موقع ہاتھ جانے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کے ساتھ کسی قسم کی گفتگو متوقع نہیں ہے۔

ترجمان بحارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی بھارت کے ساتھ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر مذاکرات کی خبریں حقیقت سے دور ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری