تسنیم کی موصل جنگ کے اگلے مورچوں سے تصویری رپورٹ

تسنیم خبر رساں ادارے کی تلعفر ایئرپورٹ کی جنوب سے موصل کے مغرب کی طرف حشد الشعبی کی کاروائیوں سے تصویری رپورٹ قارئین و صارفین کے پیش خدمت ہیں۔

تسنیم کی موصل جنگ کے اگلے مورچوں سے تصویری رپورٹ

خبر رسا ادارے تسنیم کے نمائندے نے موصل شہر کے نزدیک حالیہ آزاد شدہ علاقے تلعفر سے رپورٹ دی ہے کہ حشد الشعبی نے موصل آپریشن کے پانچویں  مرحلے کو جاری رکھتے ہوئے تلعفر کے جنوبی ایئرپورٹ سے موصل شہر کی جانب زبردست پیش قدمی کی ہے۔

جیساکہ تسنیم کے نامہ نگار نے اس علاقے سے رپورٹ دی ہے، آپریشن میں حصہ لینے والے مختلف گروہ جو حشد الشعبی کے کمان میں آگے بڑھ رہے ہیں، تل ابطع علاقے کی جانب پیش قدمی کر چکے ہیں۔

ان کاروائیوں میں حشد الشعبی کے تین ذیلی گروہ عصائب اھل الحق، لواء حضرت علی اکبر علیہ السلام اور کتائب سید الشہداء علیہ السلام حصہ لے رہے ہیں۔

نیچے دئے گئے تصاویر میں حشد الشعبی کے جوان دیکھئے جو مسلسل موصل کی مغرب کی جانب گامزن ہیں:

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری