آکلینڈ میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1257079 خدمت: دنیا
آتش سوزی اوکلند

کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ کے ایک گودام میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ کے ایک  گودام میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

آتشزدگی کے اس واقعہ میں نو افراد ہلاک ہونے کے علاوہ متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 23:30 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قا بو پا لیا ہے۔
 

آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری