بغداد میں کار بم دھماکہ، 9 افراد شہید


بغداد میں کار بم دھماکہ، 9 افراد شہید

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بغداد میں کار بم دھماکے سے نو افراد جاں بحق اور 13 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

العالم نے عراقی جنگی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ العلاوی کے علاقے میں الکرخ محل کے نزدیک ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 عام شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بغداد میں ایک بار پھر بم دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وہابی تکفیری دہشت گرد موصل میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور اب عراق کے دوسرے شہروں میں انتقامی کارروائیاں کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری