پنجاب دہشت گردوں کی آماج گاہ ہے، طاہرالقادری


پنجاب دہشت گردوں کی آماج گاہ ہے، طاہرالقادری

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گرد ختم نہیں کئے جاتے تب تک امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اکسپرس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب کو دہشت گردوں کی آماج گاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے۔

جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تب تک امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔

  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  پاکستان کے حالات کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہنا تھا میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔

طاہر القادری نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، اہلیان سندھ کوثقافت کے دن کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔

  قادری نے کراچی میں ہونے والی قتل وغارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کراچی میں مذہب کے بنیاد پر قتل کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی کے سکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا: امن کی بحالی کے لئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کے لئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔


طاہرالقادری نے ملکی حالات کو نہایت پرشان کن قرار دیا اور کہا: 2018میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا: ملک میں بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔
انہوں نے نواز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہےہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے آج صبح پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کینڈا سے براستہ دبئی ای کے 604 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری