شامی فوج نے 70 فیصد حلب پر قبضہ کرلیا ہے/ المیادین کی رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1258160 خدمت: دنیا
ارتش سوریه

المیادین ٹی وی نے حلب شہر کے 70 فیصد سے زائد حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نہایت تیزی اور ہوشیاری کے ساتھ شام سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک حلب شہر کے 70 فیصد سے زائد حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کردیا گیا ہے۔

المیادین کا کہنا ہے کہ شام سے اب دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں اور عنقریب حلب شہر دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد ہوگا۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے حال ہی میں تین اہم علاقے ''المیسر''، ''جورہ'' اور ''عواد'' کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی جنگی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور متعدد دہشت گرد بھی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فوج حلب شہر کے مرکزی چوراہوں کو اپنے قبضے میں لیکر دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کو سخت شکست کا سامنا ہے عنقریب ان دونوں ملکوں سے تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود کا خاتمہ ہوگا۔

    تازہ ترین خبریں